8 جولائی 2013 - 19:30
اسرائيل کو مصر کی وزارت عظمی کے لئے البرادعی پسند نہیں

اسرائيل کے ایک اخبار نے البرادعی کے سوابق کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی ایٹمی فائل کے بارے میں البرادعی کا کردار اسرائيل کے لئے پسندیدہ نہیں تھا اس لئے اسرائيل نہیں چاہتا کہ البرادعی جیسا انسان مصر کا وزير اعظم منتخب ہو۔

ابنا: ایران کی ایٹمی فائل کے بارے میں البرادعی کا کردار اسرائيل کے لئے پسندیدہ نہیں تھا اس لئے اسرائيل نہیں چاہتا کہ البرادعی جیسا انسان مصر کا وزير اعظم منتخب ہو۔ اسرائيل کے سابق سفیر نے ریڈیو اسرائيل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ البرادعی کے مصر کا ممکنہ وزیر اعظم بننے پر اسرائیل کو تشویش ہے اس نے کہا کہ البرادعی اگر ایران کے ساتھ نرمی نہ کرتا تو ایران کا ایٹمی پروگرام اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ واضح رہے کہ البرادعی نے امن کا نوبل انعام حاصل کررکھا ہے اور وہ ایک معتدل انسان ہیں وہ 12 سال تک بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ رہے 2009 میں جب وہ ایٹمی ایجنسی کی سربراہی سے الگ ہوگئے تو اسرائیل نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

.......

/169